عامر خان اب شاہ رخ خان کے نقش قدم پر

   

ممبئی ۔ عامر خان چھٹی کے بعد واپسی کے لیے تیار نظرآ رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ وہ باکس آفس پر بڑی کامیابی کے لیے سوپر اسٹار شاہ رخ خان کے سوپر کامیاب منتر پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اپنی حالیہ بات چیت میں لال سنگھ چڈھا اداکار نے رومانوی فلموں میں کام کرنے کے بارے میں بات کی لیکن یہ ان کی عمر کے مطابق ہونا چاہیے۔ شاہ رخ خان گزشتہ برسوں سے اپنے رومانوی ہیرو اوتارکے ساتھ باکس آفس پر راج کر رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ اب سوپر اسٹار بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کے خواہشمند ہیں اور دیکھیں کہ کیا انہیں بھی ان کی طرح کامیابی ملتی ہے۔ اداکار سے رومانوی فلموں میں کام کرنے کے بارے میں سوال پوچھا گیا جس پر عامر نے کہا کہ اگر رومانٹک کہانی ہوگی تو ضرور کروں گا‘ اس عمر میں رومانس تھورا غیر معمولی ہوتا ہے‘ کہانی کے حساب سے اگر مرکزی کردار موزوں رہا توکیوں نہیں کرنا چاہونگا۔ عامر خان کو پرفیکشنسٹ اداکار کے طور پر جانا جاتا ہے وہ اب کئی دہائیوں سے باکس آفس پر راج کر رہے ہیں۔ تاہم لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کے بعد اداکار نے اپنے فلمی کیریئر میں وقفہ لینے اور اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا۔ فی الحال عامر سابق بیوی کرن راؤکی ہدایت کاری میں بننے والی لاپتا لیڈیزکی تشہیر کر رہے ہیں ، جہاں سوپر اسٹار نے ایک کردار کے لیے آڈیشن بھی دیا تھا جو اب روی کشن ادا کر رہے ہیں۔ عامر خان بیٹے جنید خان کی پہلی فلم پریتم پیارے میں اہم کردار ادا کرنے والے ہیں، جہاں سوپر اسٹار نے خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ فلم میں 4-5 مناظرکریں گے۔ عامر آخری بار 2022 میں لال سنگھ چڈھا میں نظر آئے تھے اور تب سے ان کے مداح ان کی واپسی کا انتظارکر رہے ہیں اور وہ کامیاب واپسی کیلئے شاہ رخ خان کے نقش قدم پر چلنے کے خواہاں دکھائی دے رہے ہیں۔