عامر خان اور فاطمہ ثناء شیخ جلد شادی کرنے والے ہیں ؟

   

ممبئی ۔ عامر خان فلم لال سنگھ چڈھا کے باکس آفس پر ناکام ہونے کے بعد سے سرخیوں سے دور تھے ، لیکن اب ایک بار پھر اداکار سرخیوں میں آگئے ہیں۔ اگرچہ عامرخان اس بار اپنی کسی فلم کی وجہ سے سرخیوں میں نہیں ہیں بلکہ وہ فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ شادی کے لیے سرخیوں میں ہیں۔عامر خان کی کامیاب ترین فلم دنگل گرل فاطمہ ثناء شیخ کے ساتھ ویڈیو آتے ہی وائرل ہوگئی اور ایک بار پھر ان کی شادی کی خبریں شروع ہوگئیں۔ ادھر اداکار اور فلمی نقاد کمال رشید خان یعنی کے آر کے نے سنسنی خیز دعویٰ کر کے سب کو حیران کر دیا۔کے آر کے نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ عامر خان اور دنگل حسینہ جلد شادی کرنے والے ہیں ۔ انہوں نے جمعرات کی صبح ٹویٹ کیا کہ بریکنگ نیوز: عامر خان جلد ہی اپنی بیٹی کی عمر کی ہیروئین فاطمہ ثنا شیخ سے شادی کرنے والے ہیں۔ عامر دنگل فلم کے وقت سے ہی ثنا کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ کے آر کے کے اس دعوے سے ہرکوئی حیران ہے۔ دیپک کمار نامی صارف نے پوسٹ پر لکھا، ’یقین نہیں آرہا۔ ایک صارف نے کے آر کے کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا اتنی بڑی خبر دینے پر کے آرکے کو مبارک ہو۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ فاطمہ ثنا شیخ اور عامر خان فلم دنگل میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ عامر نے فلم میں فاطمہ کے والد کا کردار اداکیا تھا۔ اس کے بعد دونوں بڑے پردے پر فلم ٹھگزآف ہندوستان میں بھی ایک ساتھ نظر آئے۔ اس فلم کے بعد ان کی محبتکی خبریں آنے لگیں۔ حالانکہ عامر اور فاطمہ نے ابھی تک ایسی خبروں پر کچھ نہیں کہا نا ان خبروں کی تصدیق کی اور نہ ہی انکار کیا ہے ۔ان افواہوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب عامر خان نے 16 سال بعد اہلیہ کرن راؤ سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ اب ایک بار جب ان دونوں کے پکل بال کھیلنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے تو اس رشتے کی خبریں زور پکڑنے لگی ہیں۔