عامر خان اور کرینہ کپور خان ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ میں پھر ایک بار ساتھ ساتھ

   

بالی ووڈ کے مسٹر پرفکشنسٹ عامر خان کی اگلی فلم ہے ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ یہ مووی ٹام ہیکس کی فارسٹ کیمپ کا افیشل ہندی ری میک ہے۔ اس میں عامر خان کے مقابل کرینہ کپور خان نظر آئیں گی اس سے قبل دونوں کو تھری ایڈیٹس میں ساتھ دیکھا گیا تھا۔ ذرائع کی مانیں تو اس فلم میں عامر کرینہ چار پانچ الگ الگ لکس میں دیکھے جائیں گے۔ پہلے شیڈول کے شروع ہونے سے پہلے پورا لک ٹسٹ بھی کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ اس سال اکتوبر سے شروع ہوگی۔ 3 شیڈول میں فلم کو مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔ فلم 70 کے دہے سے شروع ہوگی۔ موجودہ دور میں ختم ہوگی ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ میں سوشل اور سیاسی معاملہ سے جڑے پچھلے 5 دہوں کے بڑے ہائی لائیٹس دکھائے جائیں گے۔