عامر خان کی جگہ اب شاہ رخ خان لیں گے

   

ممبئی ۔ پٹھان کی کامیابی نے انڈسٹری کو ایک بار پھر شاہ رخ خان کے لیے جگایا ہے۔ فلم عالمی باکس آفس پر اب تک 700 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے۔اب یہ کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان عامر خان کی جگہ فون پے منٹ ایپ کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر تیار ہیں۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ ایپ فون پے ہے۔ ایک تجارتی ماہر نے کہا ہے کہ لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کے بعد عامر خان سوچنے کے موڈ میں ہیں۔ وہ اب کسی معاہدہ پر دستخط نہیں کرنا چاہتے۔کمپنی نے شاہ رخ خان سے اشتہار کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ پٹھان سوپر اسٹار پہلے ہی ہیونڈائی، ایل جی اور تھمبس اپ جیسے برانڈز کا چہرہ ہے۔ کمپنی کی طرف سے ابھی تک اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ بائیکاٹ گنگ نے عامر خان کی لال سنگھ چڈھا اور پٹھان کے خلاف مہم چلائی تھی جس کا اثر پٹھان پر نہیں ہوا۔