دفتر سیاست نرمل پر سالگرہ تقریب کا جوش و خروش سے انعقاد ، مختلف شخصیتوں کی جانب سے دعائیں و نیک تمنائیں
نرمل۔18 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نمائندہ سیاست سید جلیل ازہر کی قیادت میں دفتر سیاست نرمل پر جناب عامر علی خان صاحب نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی سالگرہ تقریب جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر موجود افراد نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور عامر علی خان صاحب کی صحت و تندرستی اور درازیٔ عمر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مثالی تعلیمی خدمات انجام دینے والے ادارہ آئیڈیل گروپ آف اسکولس کے چیئرمین جناب شبیر احمد نے اپنے تاثرات میں کہا کہ عامر علی خان صاحب ایک باصلاحیت، ملنسار اور درد مند شخصیت کے مالک ہیں۔ وہ ملت کی تعلیمی، سماجی اور معاشی ترقی کے لیے نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی قیادت اور فلاحی جذبہ قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے عامر علی خان صاحب کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ایڈوکیٹ محمد افتخار نے کہا کہ عامر علی خان صاحب کی شخصیت اور خدمات ملت کے لیے باعث فخر ہیں۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور عوامی مسائل کے حل اور سماجی ترقی کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے بھی عامر علی خان صاحب کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔اس تقریب میں سینئر صحافی سیاست جناب سید جلیل ازہر، چیئرمین آئیڈیل گروپ آف اسکولس جناب شبیر احمد، ایڈوکیٹ محمد افتخار، جبار این آر آئی، شیوا پرساد (وجیتا اسکولس نرمل)، جناب کاشف (کوارڈینیٹر، آئیڈیل اسکول وائی ایس آر کالونی برانچ)، جناب جنید، جناب حبیب، جناب ارشان (صدر ہمارا سہارا سوسائٹی)، افضل ابراہیم شیخ (سابقہ کونسلر امیدوار) اور جناب افضل سمیت دیگر افراد موجود تھے۔ تمام شرکاء نے عامر علی خان صاحب کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور خوشگوار ماحول میں سالگرہ کی تقریب اختتام پذیر ہوئی۔