عام آدمی پارٹی کیخلاف الیکشن کمیشن کو بی جے پی کا میمورنڈم

   

نئی دہلی: بی جے پی کے رہنماؤں کے ایک وفد نے منگل کو الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کجریوال اور عام آدمی پارٹی پر مذہب کے نام پر انتشار پھیلانے ، پوروانچل کے غریب اور محنت کش طبقے کے لوگوں کا ووٹ کاٹنے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے میمورنڈم سونپا۔ وفد میں دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا، نئی دہلی کے ایم پی بانسوری سوراج، سینئر لیڈر اوم پاٹھک، سنکیت گپتا اور وکرم متل شامل تھے ۔
الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سچدیوا نے کہا، “ہم نے سوراج کے ساتھ الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور انہیں کچھ دستاویزات دکھائے جن سے پتہ چلتا ہے کہ عام آدمی پارٹی دہلی کے مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش کر رہی ہے ۔عام آدمی پارٹی دہلی میں مذہب کے نام پر انتشار پھیلارہی ہے اور پوروانچل کے غریبوں، مزدوروں اور لوگوں کے ووٹوں کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔ ہم نے یہ دستاویزات آج الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں۔