عام آدمی پارٹی کی بڑے فرق سے جیت ہوگی : سیسوڈیا

   

نئی دہلی ، 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سینئیر عام آدمی پارٹی لیڈر اور ڈپٹی چیف منسٹر دہلی منیش سیسوڈیا نے آج کہا کہ پارٹی بڑے فرق سے دہلی اسمبلی انتخابات جیت رہی ہے جیسا کہ اگزٹ پول سے ظاہر ہوتا ہے جس میں برسر اقتدار پارٹی کی اطمینان بخش کامیابی کا امکان بتایا گیا ہے ۔ ووٹنگ کے اختتام پر ٹوئیٹر کے ذریعہ بیان دیتے ہوئے سیسوڈیا نے تمام عاپ ورکرس کو ان کی سخت محنت کے لیے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن ہمارے مضبوط اور بے غرض رشتے کا ثبوت ہے ۔ سیسوڈیا نے ہندی میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے اپنے تمام رفقاء کی محنت کا اعتراف کیا اور کہا کہ گذشتہ دنوں تمام پارٹی کارکنان نے دن رات محنت کی جس کا انہیں بلاشبہ اچھا ثمر ملے گا ۔ اگزٹ پولس نے عام آدمی پارٹی کی اقتدار پر واپسی کا امکان ظاہر کیا ہے ۔