عبید نذیر:سائیکل شیئرنگ سہولت شروع کرنے والا کشمیری نوجوان

   

سرینگر: وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوان جہاں کھیل کود و دیگر شعبہ ہائے حیات جیسے سول سروسز وغیرہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں وہیں انٹراپرونیورشپ کے شعبے میں بھی نئے نئے تجربات سر انجام دے کر نہ صرف لوگوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں بلکہ اپنے اور دوسرے بے روز گار تعلیم یافتہ نوجوانوں کے روز گار کی سبیل بھی کرتے ہیں۔سری نگر کے بمنہ سے تعلق رکھنے والے ایک 25 سالہ انجینئر نے سائیکلنگ میں اپنی دلچسپی کو کاروباری ادارے میں تبدیل کرکے اس کو باقاعدہ ایک پیشے کے بطور اختیار کیا ہے ۔عبید نذیر نامی اس نوجوان، جنہوں نے سال گذشتہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر سے سال گذشتہ الیکٹرانک اور کمیونکیشن میں انجیئرنگ ڈگری حاصل کی ہے ، نے لوگوں اور سیاحوں کی نقل و حمل کو کم خرچے پر یقینی بنانے کے لئے سائیکل کرایہ پر فراہم کر رہے ہیں۔