عتیق احمد ‘ بھائی اشرف کے قتل کی جانچ کے لئے یوپی پولیس نے ایس ائی ٹی کی تشکیل عمل میں لائی

,

   

پریاگ راج کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اس ٹیم کی نگرانی کریں گے ۔ جبکہ دیگر دو ممبرس ٹیم کے پولیس کمشنر پریاگ راج اور ڈائرکٹر فارنسک سائنس لیباریٹری ‘ لکھنو ہوں گے ۔

لکھنو ۔ اترپردیش پولیس نے ایک تین رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم( ایس ائی ٹی )کی تشکیل عمل میں لائی ہے جو گینگسٹر سے سیاست داں بننے والے عتیق احمد اور اس کے بھائی کی پریاگ راج میں قتل کی جانچ کریگی ‘ اس بات کی جانکاری پیر کے روز ایک سینئر افیسر نے دی ہے ۔

اترپردیش ڈائرکٹر جنرل آف پولیس آر کے وشوا کرما‘ اسپیشل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ( لا اینڈ آرڈر) پرشانک کمار نے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ مذکورہ ایس ائی ٹی کی تشکیل پریاگ راج پولیس کمشنر کی ہدایتیں پر عمل میں آیاہے ۔

معیاری جانچ او ر وقت مقررہ میں اس کی تکمیل کے لئے نگران کاروں کی ایک تین رکنی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے ۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ پریاگ راج کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اس ٹیم کی نگرانی کریں گے ۔

جبکہ دیگر دو ممبرس ٹیم کے پولیس کمشنر پریاگ راج اور ڈائرکٹر فارنسک سائنس لیباریٹری ‘ لکھنو ہوں گے ۔

اسی سال فبروری میں پیش ائے امیش پال کے قتل معاملے میں گرفتار عتیق اور اشرف کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کردیاگیا جب انہیں پولیس کی نگرانی طبی جانچ کے لئے پریاگ راج میں لایاگیا تھا ‘ تین لوگوں جو خود کو صحافیوں کے طور پر پیش کررہے تھے انہوں نے قریب سے دونوں پر گولی چلاکر انہیں قتل کردیاتھا ۔