فیملی کمشنر کرنن نے ہاسپٹل کا دورہ کیا، سوشل میڈیا میں وائرل ویڈیو پر برہمی
حیدرآباد۔ 20 نومبر (سیاست نیوز) عثمانیہ ہاسپٹل میں اعلیٰ عہدیداروں کی غفلت اور عملہ کی لاپرواہی مریضوں کے لئے مصیبت بنتے جارہی ہے۔ صاف صفائی کے فقدان سے چوہوں کی نقل و حرکت سے مریض پریشان حال ہیں۔ گھونس بھی گھوم رہے ہیں۔ آؤٹ پیشنٹ (او پی) کی عمارت میں ایمرجنسی شعبہ میں چند مریض جب پیر کو سو رہے تھے تب گھونس اور چوہے، ادھر اُدھر گھومتے نظر آئے، مریضوں کے رشتہ داروں نے اپنے سیل فون کے ذریعہ اس کی فلمبندی کرتے ہوئے سوشل میڈیا میں شیر کیا ہے۔ جو تیزی سے وائرل ہوگئی۔ جس کا فیملی ویلفیر کمشنر کرنن نے سخت نوٹ لیا اور وہ فوری منگل کو عثمانیہ ہاسپٹل پہنچ گئے اور انہوں نے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کا معائنہ کیا اور سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی ویڈیو کے بارے میں ہاسپٹل کے اعلیٰ عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کیں۔ انہو نے ہاسپٹل کے مختلف ڈپارٹمنٹ میں پٹ کنٹرول اور صفائی کے طریقہ کار پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راکیش سہاینے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سینی ٹیشن ایجنسی کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ حکام کی جانب سے گھونس اور چوہوں کی نقل و حرکت کا جائزہ لینے کے لئے سی سی کیمروں کے ذریعہ سوشل میڈیا میں جو ویڈیو شیر کی گئی ہے وہ تازہ ہے یا پرانی ویڈیو اس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ 2