عثمانیہ ہاسپٹل پر حکومت کو 7 فروریتک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

   

حیدرآباد ۔14 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے عثمانیہ ہاسپٹل کی موجودہ عمارت کے تحفظ اور نئی عمارت کی تعمیر کے مسئلہ پر جامع منصوبہ 7 فروری تک پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ حکومت کو ان مسائل پر وسیع تر مشاورت کے بعد ہائی کورٹ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ چیف جسٹس اجل بھویاں اور جسٹس وجئے بھاسکر ریڈی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے ہاسپٹل کی نئی عمارت کی تعمیر اور موجودہ عمارت کے تحفظ کے بارے میں داخل کی گئی درخواستوں کی سماعت کے بعد یہ ہدایت دی ۔ ایڈوکیٹ جنرل بی ایس پرساد نے بتایا کہ ہائیکورٹ میں جو کمیٹی قائم کی تھی، اس میں اپنی رپورٹ میں کہا کہ موجودہ عمارت ہاسپٹل کے لئے طویل عرصہ تک موزوں نہیں رہے گی۔ لہذا حکومت نے نئی عمارت کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ مفاد عامہ کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے حکومت کو 7 فروری تک جامع منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ درخواستوں نے کہا کہ عثمانیہ ہاسپٹل کی عمارت ہیرٹیج ہے ،لہذا اس کا تحفظ ہونا چاہئے۔ر