عثمانیہ یونیورسٹی طلبہ کا جگدیش ریڈی کے خلاف احتجاج

   

دلت سماج سے معذرت خواہی کا مطالبہ
حیدرآباد 13 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی میں اسپیکر کے خلاف بی آر ایس رکن کے ریمارک کا معاملہ عثمانیہ یونیورسٹی تک پہونچ گیا۔ عثمانیہ یونیورسٹی میں دلت اور کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے بی آر ایس رکن جگدیش ریڈی کا علامتی ارتھی جلوس نکالا اور اسپیکر کی توہین پر برہمی ظاہر کی۔ دلت اور کمزور طبقات کے طلبہ نے کہاکہ اسپیکر کی توہین ناقابل برداشت ہے۔ اسپیکر کا تعلق دلت طبقہ سے ہے اور بی آر ایس رکن نے اپنے غرور اور تکبر کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ دلتوں سے اپنی نفرت کا ثبوت دیا ہے۔ عثمانیہ یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور دیگر طلبہ تنظیموں نے بی آر ایس قائدین کو انتباہ دیا کہ وہ دلت طبقہ کی توہین سے گریز کریں۔ اُنھوں نے جگدیش ریڈی سے مطالبہ کیاکہ دلت سماج سے غیر مشروط معذرت خواہی کریں۔ طلبہ تنظیموں نے انتباہ دیا کہ اگر بی آر ایس قائدین معذرت خواہی نہیں کریں گے تو اُن کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ 1