عدن ایرپورٹ حملہ ، سعودی عرب کی شدید مذمت

,

   

ریاض ۔ سعودی عرب کی جانب سے عدن ایرپورٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے جس میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔ سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے عدن ایر پورٹ پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے جس میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے، دہشت گردی کا واقعہ اس وقت ہوا جب نئی تشکیل پانے والی حکومت کے ارکان کا طیارہ عدن ایرپورٹ پر اترا ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دہشت گردانہ عمل کے پیچھے جوبرائی کی قوت ہے اس کا ہدف محض یمنی حکومت نہیں بلکہ برادریمنی عوام بھی ہیں جو یمن میں امن واستحکام کے خواہاں اور وہ گمراہ طاقتیں یمن میں امن کی دشمن ہیں۔ سعودی عرب ایک بار پھر اپنے یمنی بھائیوں کویقین دلاتا ہے کہ وہ روز اول کی طرح ہمیشہ انکے ساتھ ہے، اس اعتماد کے ساتھ کہ آج ہونے والا سانحہ یمن میں جائز و قانونی حکومت کی مکمل بحالی اور یمن میں مستقل قیام امن کے لئے عزائم کو مزید پختہ کرنے کا باعث ہو گا۔ بیان میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی گئی۔ واضح رہے عدن ایرپورٹ پر ہونے والے حملے میں 27 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو ئے۔ عدن ایرپورٹ پرحملہ اس وقت ہوا جب سعودی عرب سے آنے والا طیارہ جس میں نئی تشکیل پانے والی یمنی کابینہ کے ارکان سوار تھے۔