عراق میں آئی ایس کا حملہ ،دو سکیورٹی اہلکاروں کی موت ،تین زخمی

   

بغداد 16مئی(سیاست ڈاٹ کام )شمالی عراق کے صلاح الدین صوبے میں داعش کے دہشت گردوں نے حملہ کر کے دو سکیورٹی اہلکاروں کوقتل کردیا اور تین دیگر کو زخمی کردیا۔صوبائی پولیس ذرائع نے بتایا کہ داعش دہشت گردوں نے اسالٹ رائفل سے پولیس اور فوج کی مشترکہ تلاشی چوکی پر فائرنگ کی۔یہ تلاشی مرکز صوبائی دارالحکومت ٹکریٹ کے جنوبی حصے میں اہم راستے پر تھا،جس جگہ یہ حملہ ہوا وہ بغداد سے 170 کلومیٹر شمال میں ہے ۔اس حملے میں پولیس اور فوج کے ایک جوان کی موت ہوگئی اور تین دیگر سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔اس حملے کو انجام دینے کے بعد دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔