عراق میں بم دھماکے ، ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی ، 66 دیگر زخمی

   

بغداد : مشرقی بغداد میں پیر کے روز ایک بازار میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 28 جبکہ زخمیوں کی تعداد 66 ہوگئی ہے ۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بغداد کے نواحی صدرہ سٹی میں واقع الحویلت مارکیٹ میں شام میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں 28 شہری ہلاک اور 66 دیگر زخمی ہوگئے ۔ دھماکے میں متعدد دکانوں اور آس پاس کے مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔ عراقی افسران نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے بعد مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ قابل ذکر ہے کہ بغداد میں اس طرح کے مہلک بم دھماکے کم ہی ہوتے ہیں ، کیونکہ عراق میں سیکیورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ عراقی سیکیورٹی فورسز نے 2017 کے آخر میں ملک بھر میں اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں کو مکمل طور پر ختم کردیا تھا۔ اس کے بعد آئی ایس کے بچے ہوئے عسکریت پسند تب شہری علاقوں، ریگستان یا جنگلوں میں چھپ گئے اور سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف گوریلا حملے کرتے رہے ہیں ۔