عراق میں داعش کے 18 دہشت گرد ہلا ک

   

بغداد، 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عراقی سکیورٹی فورسز اور امریکہ کی قیادت والی اتحادی افواج کی جانب سے چلائی گئی فوجی مہم میں داعش (آئی ایس) کے 18 دہشت گرد مارے گئے ۔ عراقی جوائنٹ آپریشن کمانڈ (جے اوسی) کے میڈیا شعبہ نے ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی ۔ عراق کے مغربی صوبہ الانبار میں نیم فوجی دستوں نے داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنا کر حملہ کیا جس میں داعش کے چار دہشت گرد مارے گئے اور ان کی ایک گاڑی بھی تباہ ہو گئی ۔اسی علاقے میں شام کی سرحد کے نزدیک سین سلہا جھیل کے پاس اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے کئے جس میں داعش کے چار دہشت گرد مارے گئے۔