عراق کے سب سے بڑے عالم دین کو قتل کرنے کی سازش ناکام

,

   

آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کو قتل کرنے کی سازش رچنے والے سب ہی ملزم گرفتار‘ نجف اشرف کے گورنر نے کہاکہ ایک منحرف گروہ دینی مرجع کو قتل کرنے کے منصوبے سے نجف میں داخل ہوا

نجف۔ عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں عراق کے دینے مرجع آیت اللہ سیستانی کو قتل کرنے کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنادیا‘ سازشی گروہ کے تمام افراد گرفتار کو کرلیاگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیاہے کہ عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں دراق کے دینی مرجع آیت اللہ سیستانی کو قتل کرنے کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنادیا گیا‘ سازشی گروپ کے تمام افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

نجف میں داخل ہوا جیسے گرفتار کرلیاگیا ہے اور اس گرو ہ کی دینی مرجع کے خلاف گھناؤنی سازش کو ناکام بنادیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اربعین کے عظیم پیدل مار چ کو متاثرکرنے کے لئے عالمی سامراجی طاقتوں اور علاقے کے رجعت پسند بعض عرب ممالک نے مشترکہ منصوبہ بنارکھا ہے جس کے تحت عراق کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری کیاگیا

لیکن عراقی عوام کو جب اس گھناؤنی سازش کا علم ہوگیاتو انوں نے اپنے آپ کو اغیار کی سازشوں سے جدا کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیاہے۔ عراقی حکام کے مطابق ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت دشمنو ں نے اربعین سے پہلے ہنگامے کروالے۔

انہیں ہنگاموں کی آڑ میں لوگوں کو اکسایاجارہاتھا کہ وہ کربلا سے 80کیلومیٹر دور نجف اشرف میں آیت اللہ علی السیستانی کے دفتر پر حملہ کردیں۔ اس حملے کا مقصد عراق کو ایک بار پھر خانہ جنگی کا شکارکرانا مقصود تھا۔ آیت اللہ سیستانی عراق کے سب سے قابل احترام شخصیت ہیں۔

انہوں نے جمعہ کو لوگوں اور حکومت سے پرامن رہنے کی اپیل کی تھی۔

آیت اللہ سیستانی کئی بار عراق کو خانہ جنگی سے بچا چکے ہیں۔ بغداد کے ایک طاقتور شعلہ بیان مقرر اور جارحانہ سیساست کرنے والے مقتدہ الصدر بھی آیت اللہ سیستانی کا حکم ٹال نہیں سکتے۔

حکام کے مطابق یہی وجہہ ہے کہ ملک دشمن عناصر نے یہ سازش ایسے موقع پر تیار کی جب نواسہ رسول حضرت امام حسین کے اربعین کی تیاریاں جاری تھیں۔