نئی دہلی: علمی سرمایے اور لسانی خوبیوں کے تناظر میں عربی زبان کی اہمیت ومعنویت ہر دور میں مسلم رہی ہے ۔علم ومعرفت، سائنس وٹکنالوجی اور لسانیات کے شعبے میں اس زبان کی تاریخ بے شمار کامیابیوں اور متعدد کارناموں سے بہرہ ور رہی ہے ، عربی زبان وادب نے دوسری زبانوں سے جہاں معتد بہ مقدار میں اکتساب ِ فیض کیا ہے وہیں دوسری طرف اعلی معیاری ادبیات کی تخلیق اور ان کی جہات طے کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے دوسری زبانوں کو بھی اکتساب ِ فیض کا موقع فراہم کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار شعبۂ عربی دہلی یونی ورسٹی میں ‘دورِ حاضر میں عربی زبانی کی اہمیت ومعنویت’ کے موضوع پر منعقد پہلے توسیعی خطبے میں سامعین سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سید کفیل احمد قاسمی سابق ڈین، فیکلٹی آف آرٹس، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے کیا۔