عرب امارات میںموسلا دھار بارشوں کا الرٹ

   

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں آج سے جمعے تک تیز ہواؤں اور موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔یو اے ای میں چہارشنبہ اور جمعرات کو کئی علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ شمالی، مشرقی اور جنوبی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوسکتی ہے ۔یو اے ای میں جمعرات سے درجہ حرارت بھی کم ہونے کا امکان ہے ، دبئی، شارجہ، العین، فجیرہ اور راس الخیمہ میں آج تیز بارش ہوسکتی ہے ۔دوسری جانب منگولیا میں 2.1 ملین مویشی سخت موسم میں بھوک اور تھکن سے ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں بھیڑ، بکری، گھوڑے اور گائے شامل ہیں۔حکام کے مطابق موسم سرما کا آغاز شدید برف باری سے ہوا لیکن اچانک ہوا کا درجہ حرارت بڑھ گیا، اور برف پگھل گئی جس نے پگھلنے والی برف کو مزید برف میں تبدیل کر دیا، اس برف کی وجہ سے مویشیوں کیلئے نیچے کی گھاس تک پہنچنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔