عرب امارات :کورونا کے 796نئے کیس

   

دبئی، 17مئی (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کووڈ 19 انفیکشن کے 796 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 22،627 ہو گئی ہے ۔یو اے ای کی صحت اور بیماریوں کے کنٹرول وزارت نے ہفتہ کو ایک بیان جاری کرکے کہا کہ نئے کیسزبیرون ملک سے آئے لوگ ہیں اور ان سب کی حالت مستحکم ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے ۔