عرب وزرائے خارجہ کا جمعرات کوہنگامی آن لائن اجلاس

   

ریاض۔27اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) وزرائے خارجہ کی سطح پر عرب لیگ کا ہنگامی آن لائن اجلاس جمعرات کو ہوگا جس میں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کے متعلق گفتگو ہوگی۔ ویب سائٹ کی اطلاع کے مطابق مغربی کنارے کے بعض حصوں کو اسرائیلی کالونیوں میں شامل کرنے کے فیصلے پر مشترکہ رد عمل پیدا کرنے کیلئے اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔عرب لیگ کے ذرائع کے مطابق ہنگامی آن لائن اجلاس فلسطین کے مطالبے پر منعقد کیا جارہا ہے جس کی تائید سعودی عرب، مصر، کویت، اردن الجزائر اور یمن نے بھی کی ہے۔