عرس شریف گلبرگہ کا 15 جون سے آغاز، لاکھوں عقیدت مندں کی شرکت متوقع

   

عرس کمیٹی حضرت بندہ نوازؒ کے اجلاس سے حضرت خسرو حسینی ، رکن پارلیمان اومیش جادھو ، رکن اسمبلی کنیز فاطمہ ، ڈپٹی کمشنر و دیگر کا خطاب

گلبرگہ:امسال عرس شریف حضرت خواجہ دکن سیدنا خواجہ بندہ نواز کے موقع پر جو اگلے ماہ کی جون کی 15تاریخ کو جلوس صندل شریف سے شروع ہوگا،لاکھوں کی تعداد میں عقیدمندان کی شرکت متوقع ہے۔کیوں کہ گزشتہ دو برسوں سے کوویڈ وبا کے دوان حکومت کی جانب سے نافذ کردہ کوویڈ رہنمایانہ خطوط کے باعث تقاریب عرس شریف کو خاص افراد کے لیے مخصوص کردینا پڑا تھا ۔ اسی سبب زائرین او ر عقیدت مندوں کی جو ملک و بیرون ملک کثیر تعداد میں بستے ہیں شرکت ممکن نہیں ہو سکی تھی۔ان خیالات کا اظہار آج عرس کمیٹی منعقدہ اجلاس خاص سے بمقام درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز میں حضرت ڈاکٹر سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی قبلہ سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز نے کیا ۔ آپ نے ضلع انتظامیہ، محکمہ پولس،محکمہ آب رسانی،محکمہ بجلی،بلدیہ گلبرگہ او ر محکمہ صحت سے اپیل کی کہ وہ تقاریب عرس شریف کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا اپنا بھر پور تعاون کریں۔آپ نے کہا کہ صدیو ں سے یہ روایت چلی آرہی ہے کہ عرس شریف کے موقع پر تمام سرکاری محکمہ جات درگاہ شریف او ر عرس شریف کی کمیٹی سے بھر پور تعاون کرتے ہیں۔ ڈاکٹر خسرو حسینی قبلہ نے فرمایا کہ ماضی میں کئی یوروپی سیاحوں نے بھی عرس شریف حضرت بندہ نواز کے موقع پر لگنے والے میلے کا خصوصیت سے تذکرہ کیا ہے جو تاریخ کی کتابوں میں یا ان کے تذکروں میں محفوظ ہے۔ڈاکٹر اومیش جادھو رکن پارلیمنٹ نے تمام سرکاری محکموں کے انجینئرس اور اعلیٰ عہدیداروں اور ڈپٹی کمشنر و اے سی پی کو حکم دیا کہ وہ تقاریب عرس شریف کے موقع پر آنے والے زائرین کو درکار تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ کریں۔ڈپٹی کمشنر یشونت گروکر نے وہاں موجود تمام سرکاری محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں کو حکم دیا کہ وہ زائرین کیلئے پہنچائی جانے والی بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھیں۔ڈپٹی کمشنر اور اے سی پی کو واقف کروایا گیا کہ اس سلسلے میں ایک اور اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں والنٹیئرس اور محبوب گلشن کے انتظامات اور جلوس صندل کی روانگی کے راستوں کی تفاصیل اور ایام عرس شریف جو کم و بیش ایک ماہ پر مشتمل ہوتے ہیں کے دوران بجلی کی بلا توقف سربراہی کو یقینی بنانے کے اقدامات کے متعلق ٹھوس بنیادوں پر لائحہ عمل طے کرنے اور عملی طو ر پر ان تمام معاملات کو نافذ کرنے کیلئے غو ر وخوص کیا جائے گا اور تجاویز طلب کی جائیں گی۔ رکن اسمبلی گلبرگہ شمال محترمہ کنیز فاطمہ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ درگاہ شریف کا کوئی بھی کام کرتے ہوئے ہمیں کافی خوشی محسوس ہوتی ہے۔انھوں نے اجلاس کو یقین دلایا کہ عرس شریف کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کے سلسلے میں وہ پورا پورا تعاون فراہم کریں گی۔اس موقع پر سابق مئیر سید احمد کارپوریٹر،خسرو جاگیردار کارپوریٹر،عظیم الدین شیرینی فروش کارپوریٹر،سابق کارپوریٹر محمد یونس،عبدالستا ر پلاں،محمد اسماعیل کاریگر اور محمد اویس کاریگر نے خطاب کیا اور محکمہ برقی،محکمہ آب رسانی،بلدیہ،ریلوے،کے ایس آر ٹی سی،صحت وغیرہ کے شعبوں میں تقاریب عرس شریف کے موقع پر درکار ضروریات کا مفصل ذکر کیا اور ان سہولتوں کی جانب اشادہ کیا جن کی فراہمی سے سرکاری محکمہ جات اکثر چشم پوشی اختیار کرتے ہیں۔آر ٹی سی کو خصوصی بسیں چلانے اور محکمہ ریل کو خصوصی ٹرین چلانے کیلئے بھی اس اجلاس میں اپیل کی گئی جیسا کہ ماضی میں یہ خدمات جاری رکھی جاتی رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر گورووکر نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں آر ایم او سے ہونے والے اجلاس میں تبادلہ خیال کریں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہ درگاہ شریف کے عرس کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے حتی الامکان کوشش کریں گے اور انھوں نے عرس کمیٹی کو کہا کہ وہ آدھی رات کو بھی فون کریں وہ حاضر ہوں گے۔پولس کے صندل مبارک کی محبوب گلشن میں کشتیوں کی روانگی کے موقع پر غیر متعلق افراد کے داخلہ اور پولس کے جلوس صندل مبارک کے ساتھ گیارہ سیڑھی تک آنے کو یقینی بنانے کی اپیل پرلبیک کہتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر آف پولس مسٹر دیپن ایم این نے کہا کہ وہ اس موقع پر پولس کا معقول بندوبست کرنے کے انتظامات کو یقینی بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے اور تقاریب عرس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں پولس کا معقول بندوبست کریں گے۔ سکریٹری درگاہ اسٹیٹ محمد مشائخ نے سال 2019کے عرس کی رپورٹ مختصرا پیش کی۔مولانا سید عبدالرشید نے سیمنار کی رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں حضرت سید محمد علی الحسینی قبلہ جانشین سجادہ نشین بارگاہ بندہ نواز:،حضرت ڈاکٹر سید مصطفی الحسینی ڈائریکٹرکے بی این یونیورسٹی گلبرگہ ، حضرت سید شاہ تقی اللہ حسینی برادر سجادہ نشین قبلہ،حضرت سید باقر شبیر حسینی ندیم بابا حضرت سید علی ذکی حسینی اویس بابا کے علاوہ محکمہ آب رسانی کے اے ای ای وجئے کمار بلگوندی،ایم اے حبیب معظم،سید عبدالرشید،ڈاکٹر عبدالواحد منیر،صادق احمد ایل این ٹی انجینئر،ایل اینڈ ٹی کے سربراہ بھرت،محکمہ آب رسانی و ڈرین کے او ایم وپل کلکرنی،سٹی کارپوریشن کے دیپک چوان،جے ای سنیل موگلی،احمد علی موظف ٹیچر ذمہ دار والنٹئیرس،ڈاکٹر ماجد داغی ، ایس آر مالگتی ایڈووکیٹ،روضہ پولس اسٹیشن کے سب انسپکٹر نتیا نند شرما،سید مسیح الدین،ڈاکٹر روی ہلسے،ڈاکٹر محمد علی،ڈاکٹر وجئے لکشمی،شرنپا اے ای جسکام،پرشوتم اے ای سی کارپوریشن،محمد فاروق الیکٹریشن خواجہ بازار،آر اے پٹھان ریلوے سی او ایس،اعجاز احمد انعامدار جے اے سول،آر مورے اسٹیشن مینجر گلبرگہ ریلوے اسٹیشن،سٹی کارپوریشن گلبرگہ کے اے ای ای شیوانند،ششی کلا اور سدھیر،عادل سلیمان،واحد علی فاتحہ خوانی،شیخ اجمل گولہ،اومیش چاوان سی اے،سید واجد شریک معتمد درگاہ اسٹیٹ،سرکل انسپکٹر روضہ پولیس اسٹیشن سداشیو سونے وانے،عبدالغنی سگری سوپر وائزر سٹی کارپوریشن گلبرگہ،مرزا سرفراز بیگ پریس فوٹو گرافر ر اور ڈاکٹر اطہر معز اور دیگر موجود تھے۔