عرفان پٹھان کی فلموں میں انٹری

,

   

حیدرآباد: انڈین کرکٹر عرفان پٹھان فلموں میں اپنی قسمت آزمانے کی فیصلہ کیا ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق عرفان پٹھان جنوبی ہند کی فلموں سے اپنے فلمی کیرئیر کاآغاز کرسکتے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی یہ اعلان کیا ہے۔ وہ ساؤتھ کے مشہور فلم اداکار وکرم کے ساتھ کریں گے۔ اس فلم کا نام ”چیان وکرم 58“ رکھا گیا ہے۔ اس فلم کو اجے گناناموتو ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ تاہم پٹھان نے فلم میں اپنے رول کے تعلق سے کچھ نہیں بتایا۔