عریبین گلف کپ ۔ سعودی عرب چوتھی مرتبہ چمپئن

   

ریاض (سیاست نیوز) عریبین گلف کپ فٹبال کے فائنل میں سعودی عرب کی قومی ٹیم متحدہ عرب امارات کو 2-0 گول سے شکست دے کر چوتھی مرتبہ چمپئن بن گئی۔ مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے فاتح سعودی ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دی۔ اس موقع پرسعودی وزیر اسپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل، فیفا کے صدر جانی انفینٹینو اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔میچ کو بڑی اسکرینز پر دکھانے کے لیے جدہ تسمیت مملکت کے مختلف مقامات پر انتظامات کیے گئے۔ فراس البریکان سعودی ٹیم کی قیادت کی۔ جدہ نے پہلی مرتبہ 23 ستمبر سے 6 اکتوبر تک ٹورنمنٹ کی میزبانی کی۔