سرینگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہیکہ عدالت عالیہ کا کسی فرد کو محض عسکریت پسندی سے تعلق ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ دینے سے انکار کرنے کے متعلق فیصلہ احسن اقدام ہے۔ پاسپورٹ دفاتر میں لاتعداد کیسز زیر التوا ہیں جو سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ سے کلیئرنس کے منتظر ہیں۔ جموں و کشمیر اور لداخ ہائیکورٹ نے کہا کہ کسی شخص کو محض اس کے بھائی کے عسکریت پسندی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ دینے سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ عدالت عالیہ کا کسی فرد کو محض عسکریت پسندی سے تعلق ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ دینے سے انکار کرنے کے متعلق فیصلہ اچھا اقدام ہے۔