حیدرآباد۔مذکورہ عصمت ریزی کی متاثرہ جس نے 139لوگوں پر اپنی عصمت ریزی کی شکایت کا الزام لگاتے ہوئے سارے ملک میں کہرام مچا دیاتھا‘ اب اپنے بیان سے منحرف ہوگئی ہیں۔
اس نے کہاکہ شہرکی پولیس میں اس نے 139لوگوں کے خلاف جھوٹی شکایت درج کرائی تھی۔ اس نے یہ بھی واضح کیاہے کہ ٹی وی اینکر پردیب اور اداکار کرشنا ناڈو کے اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
سوماجی گوڑہ پریس کلب میں دلت اور قبائیلی تنظیموں کے نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس نے کہاکہ ان کی شکایت میں جن لوگوں کے بھی نام ائے ہیں اس سے وہ معافی کی طلب گار ہیں۔
مذکورہ عورت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس نے عصمت ریزی کی یہ شکایت دلاس بھائی عرف سری کار ریڈی کے دباؤ میں کیاتھا۔
اس نے مبینہ طور پر سریکار ریڈی کے ہاتھوں اذیت ملنے کی بات کہی اور مزید بتایاکہ وہ مسلسل ریڈی کے ہاتھوں عصمت ریزی کا شکار ہوئی ہے۔
عورت کا دعوی ہے کہ احکامات کی عدم پابجائی پر سریکار ریڈی نے اس کو جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی ہے۔
اس نے کہاکہ شکایت کرنے کے علاوہ اس کے پاس دوسرا کوئی راستہ نہیں تھا