علاقہ نظام الدین کی مذہبی اجتماع کے شرکاء میں کورونا کی علامات

,

   

بغیر اجازت مذہبی اجتماع کے انعقاد پر منتظمین کو پولیس کی نوٹس جاری، پولیس کا بیان
نئی دہلی 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے علاقہ نظام الدین کے ایک بڑے حصہ کی ناکہ بندی کردی ہے جہاں چند روز قبل مذہبی اجتماع میں حصہ لینے والے افراد میں کورونا وائرس کی علامتیں پائی گئی ہیں۔ پولیس نے کہاکہ حکام کی اجازت کے بغیر منعقدہ اس اجتماع میں زائداز 200 افراد نے حصہ لیا تھا۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہاکہ ’اس مقام پر اس قسم کے اجتماع کے انعقاد کی اطاع ملنے کے بعد اُنھیں امتناعی احکام کی خلاف ورمی اور کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے نافذ لاک ڈاؤن کو نظرانداز کرنے کے الزامات کے تحت ہم نوٹس جاری کئے ہیں‘۔ عہدیداروں نے مزید کہاکہ ’کورونا وائرس کی علامات ظاہر کرنے والے متعدد افراد کو دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں اُن کے معائنے کئے جارہے ہیں‘۔ اس واقعہ کے بعد نظام الدین علاقہ کے عوام میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ سارے علاقہ کی صفائی کی جارہی ہے۔