فرمانی ناز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مفتی اسد قاسمی نے کہاکہ ”ناچ گانا اسلام میں حرام ہے“۔
دیو بند۔یوٹیوب گلوکارہ فرمانی ناز جس نے چند سال قبل ”انڈین ائیڈل“ میں بھی حصہ لیاتھا ہندوبھگوان شیو کی ستائش میں گائے ہوئے ایک گانے”ہر ہر شمبھو“ کے سبب دیو بند نژاد مسلم عالم دین کے نشانے پر ہیں۔شرون ماہ کے دوران اپنے یوٹیو ب چینل پر فرمانی ناز نے اس بھگتی پر مشتمل گیت پیش کیاتھا۔
وہیں کئی لوگوں نے گانے کی ستائش کی‘ یہاں پر ایک لوگوں کے ایک حصہ کی جانب سے مسلمانوں کے جذبات کو مبینہ مجروح کرنے کے حوالے سے تنقیدیں کی جارہی ہیں۔فرمانی ناز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مفتی اسد قاسمی نے کہاکہ ”ناچ گانا اسلام میں حرام ہے“۔
مفتی اسد قاسمی نے اے این ائی کو بتایاکہ”اسلام میں ناچ گانا جائز نہیں ہے او رشرعیت اس کی اجازت نہیں دیتی ہے۔
یہ بالکل حرام ہے۔ اس عورت کو اللہ سے توبہ کرنا چاہئے“۔ اپنے گانے کی مقبولیت کے بعد مذکورہ مسلم گلوکار فرمانی ناز نے لوگوں سے کہاکہ وہ انہیں تنقید کانشانہ بنانا بند کریں“۔ انہوں نے کہاکہ ”ہم ایک کلاکار ہیں اور کلاکار کاکوئی دھرم نہیں ہوتا ہے۔
گانے کے وقت ہم کوئی دھرم نہیں دیکھتے ہیں۔ ہمیں بھگوان نے آواز دی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس آواز سے سب کو خوش کریں“۔ فرمانی ناز کا تعلق اترپردیش کے مظفر نگر سے ہے۔
انڈین ائیڈل کے 12ویں سیزن میں حصہ لینے کے بعد وہ کافی مشہور ہوگئی تھیں۔ شوہر کے انہیں بیٹا پیدا ہونے کے بعد چھوڑ کر چلے جانے کے بعد سے وہ گلوکاری کو اپنے گذرے کا ذریعہ بنائی ہوئی ہیں۔ یوٹیوب پرفرمانی ناز کافی مقبول ہیں اور ان کے 3.84ملین سبسکرائبرس ہیں۔