علی اصغر نے ’دادی‘ کا کردار چھوڑنے کی وجہ بتادی

   

ممبئی ۔20 ؍اپریل ( ایجنسیز )فلم اداکار اور کامیڈین علی اصغر نے کپل شرما شو کا مقبول کردار ’دادی‘ چھوڑنے کی وجہ بتادی۔55 سالہ کامیڈین نے پوڈ کاسٹ کے دوران انکشاف کیا کہ ’دادی‘ کا کردار اس لیے چھوڑ دیا کیونکہ اس کے منفی اثرات میری ذاتی زندگی پر پڑنے لگے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق علی اصغر نے کہا کہ خاص بات یہ تھی کہ بچوں کو اسکول میں تنگ کیا جاتا تھا کہ تمہارے والد اسکرین پر خواتین کے کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ساتھ ہی یہ بھی محسوس ہوا کہ وہ ایک ہی طرح کے کردار میں محدود ہوکر رہ گئے ہیں اور بطور اداکار میں پوری صلاحیتیں نہیں دکھا پارہا ہوں۔علی اصغر نے یہ بھی کہا کہ وہ مختلف کردار ادا کرنا چاہتے تھے اور خود کو ایک ہی امیج تک محدود نہیں رکھنا چاہتے تھے۔علی اصغر نے 2017ء میں کپل شرما شو چھوڑ دیا تھا اور اس کی وجہ تخلیقی اختلافات بھی بتاتے تھے۔