عمارت سے گرنے پر پینٹر کی موت

   

حیدرآباد ۔ /16 جنوری (سیاست نیوز) گولکنڈہ کے علاقہ قاضی گلی میں پیش آئے ایک واقعہ میں پینٹنگ کا کام کرنے والا ایک مزدور عمارت سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ گولکنڈہ پولیس کے بموجب 38 سالہ محمد عثمان ساکن بنجارہ ہلز جنسی بازار گولکنڈہ علاقہ میں ایک عمارت پر کام کررہا تھا کہ اچانک رسی ٹوٹ گئی اور عثمان دوسری منزل سے نیچے گرپڑا ۔ اس حادثہ میں عثمان برسرموقع ہلاک ہوگیا اور پولیس نے اس سلسلے میں لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ عثمان کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کیا گیا اور تحقیقات جاری ہے ۔