عمان میں تقریباً 2000 افراد کورونا سے متاثر

   

مسقط ، 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عمان میں کورونا وائرس ‘کووڈ ۔19’ کے 93 نئے معاملات سامنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد تقریباً 2000 ہوگئی ہے ۔یہ اطلاع عمان کی وزارت صحت نے دی ہے ۔وزارت صحت نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ 93 نئے کیسوں میں سے 60 غیر عمانی ہیں اورتمام نئے معاملات کمیونٹی رابطے سے متعلق ہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے چار لوگوں کے ٹھیک ہونے کیساتھ اس بیماری پر قابو پانے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 333 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 10 ہو چکی ہے ۔