عمان میں لاک ڈاؤن کے بعد بھی کورونا کیسیس میں اضافہ

   

عمان: عمان میں کورونا وبا تیزی سے پھیلنے کے باعث مملکت میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے تاہم کورونا کیسز کی گنتی میں کمی کی بجائے اضافہ ہی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عمان میں 1,147نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد مملکت میں کورونا کیسز کی مجموعی گنتی 76,005ہو گئی ہے۔نئے کیسز میں94 تارکین وطن ہیں جب کہ 1,053 کا تعلق عْمان سے ہے۔ مملکت میں کورونا کے مزید13 مریض چل بسے۔ اب تک مجموعی طور پر384 افراد کورونا کے ہاتھوں اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔گزشتہ روز مزید1,238 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اس طرح اب تک شفایاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 55,299 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق اس وقت20 ہزار سے زائد افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 200مریضوں کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔عمان میں اب تک 2 لاکھ 97 ہزار افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ وزارت صحت نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کریں اور رہ نما ہدایات کے مطابق سماجی دوری اختیار کریں۔