عمان میں یکم اکتوبر سے بین الاقوامی پروازیں بحال

   

مسقط ۔خلیجی ریاست عمان کی ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر سے بین الاقوامی سخت احتیاطی انتظامات کے ساتھ دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جمعرات کو جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ فضائی سفر کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت مسقط سے صلالہ کے لیے اندرون ملک پروازیں بھی اسی روز بحال کی جائیں گی۔یادرہے کہ سعودی عرب نے بھی ہندوستان کیلئے پروازوں کو جزوی طور پر بحال کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن ہندوستان سے مسافرین سعودی عرب نہیں جاپائیں گے۔ش