عمان کی اسرائیل سے سفارتی روابط کی تردید

   

مسقط ۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عمان نے آج تردید کی کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی روابط قائم کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ ایک دن قبل اسرائیلی محکمہ سراغ رسانی کے سربراہ نے اطلاع دی ہے کہ عمان نے اسرائیل نے سفارتی تعلقات قائم کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ ان کا یہ بیان بے بنیاد ہے۔ وزارت خارجہ عمان کے ٹوئٹر پر یہ تردید شائع ہوئی ہے اور کہا گیا ہے کہ علاقائی امن کیلئے عمان ، فلسطینی اتھاریٹی اور اسرائیل کے درمیان ثالثی ضرور کررہا ہے، لیکن اس نے سفارتی روابط کا کوئی ارادہ نہیں کیا ہے۔