عمدہ نگر میں ٹرین حاداثہ، نوجوان ہلاک

   

حیدرآباد۔/26 اپریل، ( سیاست نیوز) عمدہ نگر علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 25 سالہ عمران خان جو پیشہ سے ویلڈر تھا کل عمدہ نگر علاقہ میں ٹرین کی پٹریاں عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ عمران خان اپنے ساتھی کے ہمراہ شمس آباد تالاب گیا تھا اور واپسی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ عمران کا تعلق جہاں نما سے بتایا گیا ہے۔ع
پانی سمجھ کر ترپن آئیل پینے والی کمسن لڑکی علاج کے دوران فوت
حیدرآباد۔/26 اپریل، ( سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ وارث گوڑہ میں پیش آئے ایک دلسوز واقعہ میں ایک کمسن بچی فوت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق 3 سالہ جویریہ مرزا جو وارث گوڑہ علاقہ کے ساکن مرزا سالار بیگ کی بیٹی تھی22 اپریل کو لڑکی کھیل میں مصروف تھی کہ ااس دوران مکان میں موجود ایک بوتل کو استعمال کرلیا اس بوتل میں ترپن آئیل موجود تھا جسے لڑکی نے پانی سمجھ کر پی لیا اور اس کی صحت بگڑ گئی جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ وارث گوڑہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع