عمران خان اور ان کی اہلیہ نے فریضہ عمرہ ادا کیا

,

   

مکہ مکرمہ۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول پاکستان بشرا بی بی نے جمعہ کے روز فریضہ عمرہ کی ادائیگی انجام دی۔

پی ٹی ائی کا کہنا ہے کہ ”وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ سعودی عربیہ کے موقع پر عمرہ کے فرائض انجام دئے۔

عمران خان کے لئے کعبتہ اللہ شریف کے دروازے بھی کھول دئے گئے تھے“

وہیں عمرہ خان احرام میں تھے جبکہ ان کی اہلیہ سر سے پاؤ ں تک برقعہ میں ڈھنکی ہوئی تھی۔ عمرہ کے دوران دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے دیکھائی دئے
مسئلہ کشمیر

مذکورہ پاکستان کے وزیراعظم سعودی عربیہ کے دوروزہ دورے پر ہیں تاکہ مسئلے کشمیر پر اسلامی ممالک کی حمایت حاصل کرسکیں کیونکہ ان کے وزراء معاملے کو بین الاقوامی رنگ دینے میں ناکام رہے ہیں۔

سعودی عربیہ میں عمران خان کی ملاقات کنگ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ہوئی اور انہوں نے معاشی تعلقات‘ سرمایہ کار اورصنعت کے علاوہ کشمیر پر بھی بات چیت کی ہے۔یہ دوسرا موقع ہے جب خان اور ان کی تیسری بیوی نے فریضہ عمرہ ادا کیاہے۔

پچھلے سال مذکورہ کرکٹر سے سیاست داں بننے والے خان نے اپنی روحانی مشیر سے شادی کرلی تھی جس پر کالا جادو کرنے کا الزام بھی ہے۔

مئی کے مہینے میں آرگنائزیشن آف اسلامک کواپریشن (او ائی سی) کی 14ویں سمیٹ میں شرکت کے سعودی دورے کے موقع پر خاتون اول بشرا بی بی کے ہمراہ عمران خان نے فریضہ عمرہ ادا کیاتھا