عمران خان حکومت کو گرانے اپوزیشن کا اتحاد

,

   

مریم نواز ، فضل الرحمن ، بلاول بھٹو ایک ہی شہ نشین پر موجود ، کراچی میں جلسہ

کراچی : عمران خان حکومت کو گرانے کیلئے پاکستان کی اپوزیشن پارٹیاں متحد ہوگئی ہیں۔ پاکستان ڈیموکریٹک مؤمنٹ گجرانوالہ کے بعد کراچی میں اپنے دوسرے طاقتور متحدہ مظاہرہ کرتے ہوئے فضل الرحمن، مریم نواز اور بلاول بھٹو سمیت ایک ہی شہ نشین پر جمع ہوئے۔ جلسہ میں کارکنوں اور شہریوں کی کثیر تعداد جمع تھی جنہوں نے نعروں اور ڈھول کی تھاپ پر اپنے قائدین کا استقبال کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی جماعت پاکستان ڈیموکریٹک مؤمنٹ کی وجہ سے برسوں بعد کراچی آئی تو بے نظیر بھٹو شہید کی یاد آئی، جن سے ایک مرتبہ ملاقات ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ اور پاکستان پیپلز پارٹی نے کورونا وائرس کا جس طرح مقابلہ کیا، قابل ستائش ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ وہ عمران خان کا نام لینا پسند نہیں کرتی اور نہ ہی ان کے الزامات کا جواب دینا مناسب سمجھتی ہوں۔ مولانا فضل الرحمن اور بلاول بھٹو نے بھی جلسہ سے خطاب کیا۔ ان قائدین نے عمران خان حکومت کی بے دخلی کیلئے اپوزیشن اتحاد کو وقت کا تقاضہ قرار دیا۔