عمران خان لانگ مارچ میں شرکت کیلئے گھر سے نکل نہیں سکیں گے: وفاقی وزیر داخلہ

   

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہیکہ عمران خان جس دن لانگ مارچ کا اعلان کریں گے اس دن وہ گھر سے نکل نہیں سکیں گے اور اگر اسلام آباد کی جانب یہ مارچ آیا تو حکومت ہر قیمت پر اسے ناکام بنائے گی۔ پریس کانفرنس کے دوران رانا ثناء اللہ نے چیرمین تحریک انصاف سے متعلق کہا کہ ہمیں اس شخص کے ارادوں کا پتہ ہے۔ اس کے پاس جتھے لانے کیلئے برگر فورس ہے اور دیگر کے پاس ٹرینڈ فورس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک بار جتھے کو دارالحکومت میں داخلہ کی اجازت دیدی گئی تو اسلام آباد کی طرف جتھے ہی آیا کریں گے۔ ایک جتھہ اسلام آباد آکر اپنے مطالبات منوا لے تو پارلیمنٹ کی کیا ضرورت ہے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت ہے۔