عمران خان نے پہلی رات اٹک جیل میں گزاری

   

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا کے بعد پہلی رات اٹک جیل میں گزاری۔ کل اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 3 سال قید کی سزا سنائی تھی، عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ خان نے جان بوجھ کر جھوٹ بولا، توشہ خانہ سے ملنے والے تحفوں کی غلط معلومات دیں جو بعد میں غلط ثابت بھی ہوگئیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی بدنیتی کسی شک و شبہ کے بغیر ظاہر ہوگئی، ان کے خلاف بھرپور شواہد موجود ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور میں ان کی زمان پارک والی رہائش گاہ سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے پہلی رات گزاری۔