عمران خان کو سیاسی میدان میں چیلنج کروں گا: میانداد

,

   

سابق کرکٹر کو میں نے وزیر اعظم بنایا، عمران راستہ بھٹک چکے ہیں، سابق پاکستانی اسٹار کا دعویٰ

اسلام آباد۔ پاکستان کے سابق اسٹار بلے باز جاوید میانداد بھی اب سیاست کے میدان میں اُتریں گے۔ جاوید میانداد نے اعلان کیا کہ وہ سیاست کے میدان میں وزیر اعظم عمران خان کو چیلنج کریں گے۔ میاں داد نے اپنے یو ٹیوب چینل پر کہا کہ کرکٹ کے میدان میں انہوں نے عمران خان کی بہت مدد کی تھی اور ملک کے وزیر اعظم بنانے میں بھی ان کا اہم رول رہا ہے۔ میا نداد نے کہا کہ وہ سیاست میں داخل ہوں گے اور عوام کو بتائیں گے کہ حقیقی سیاست کیا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف کھیل کے معاملات میں ہی نہیں بلکہ وہ سیاسی میدان میں بھی عمران خان کو چیلنج کریں گے۔ عمران کو یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ میں ( میانداد ) ان کا کپتان رہا ہوں ۔ میا نداد نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہی عمران خان کو ملک کا وزیر اعظم بنایا۔ اب عمران خان راستہ بھٹک چکے ہیں اور ملک کی قیادت ٹھیک نہیں کررہے ہیں۔ جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں عمران خان جو تقررات کررہے ہیں وہ غیر درست ہیں۔