عمر خالد اور شرجیل امام کیخلاف چارج شیٹ داخل

   

نئی دہلی: پولیس نے جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد اور شرجیل امام پر دہلی فسادات کی وسیع تر سازش رچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کردی ہے ۔ ان پر یو اے پی اے جیسے ظالمانہ قانون کے تحت سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت کی عدالت میں داخل کی گئی چارج شیٹ میں عائد کردہ الزامات ثابت ہوتے ہیں تو ان دونوں کو سزائے موت بھی ہوسکتی ہے۔ چارج شیٹ میں عمر خالد اور شرجیل امام اور فیضان خان کے تعلق سے کہا گیا ہے کہ ان لوگوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دورۂ دہلی کے موقع پر فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کی ساز ش کی تھی۔