عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی عوام کو دیوالی کی مبارکباد

   

سری نگر:نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے دیوالی کے موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے روشنی کے اس تہوار کو لوگوں کی زندگیوں سے تاریکی دور کرنے کیلئے مددگار ثابت ہونے کیلئے دعا کی ہے ۔عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں اس تہوار کے موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے ۔ ‘تمام لوگوں کو دیوالی کی مبارک باد۔ دعا گو ہوں کہ ان چراغوں کی روشنیوں سے آپ لوگوں کی زندگیاں بہتر صحت، خوشی اور خوشحالی کی نعمتوں سے روشن ہوجائیں’۔دیوالی کا تہوار ہندو مذہب کا سب سے بڑا تہوار ہے ۔