ٹرمپ انتخابی دھاندلیوں کے متعلق اپنے غیر مصدقہ ٹوئٹ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں
امریکی انتخابات میں شکست خوردہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ جس میں انہوں نے پھر ایک مرتبہ اپنی جیت کا دعوی کیاہے کا فریبی جواب دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ نے پیر کے روز جواب دیاکہ”کاش اب وہ ہمیں ہی دفتر میں رہنے دیتے“۔
خاص طور پر ڈونالڈ ٹرمپ اس بات پر قائم ہیں کہ انہوں نے انتخابات میں جیت حاصل کرلی ہے‘ یہاں تک کہ ان کے مدمقابل جو بیڈن نے صدراتی انتخابات کی دوڑ میں 270الکٹورل ووٹوں لے کر ایک ہفتہ قبل ہی انہیں پچھاڑ دیاہے۔
ٹرمپ انتخابی دھاندلیوں کے متعلق اپنے غیر مصدقہ ٹوئٹ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں
I WON THE ELECTION!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 16, 2020
ٹرمپ کے دعوی کے مذاق اڑاتے ہوئے مذکورہ سابق چیف منسٹرجموں اور کشمیر نے لکھا کہ”کیا اتفاق ہے۔ میں نے ایسا دونوں 2002اور2014میں کیاتھا۔
اب کاش وہ ہمیں دفتر میں رہنے دیتے“۔نیشنل کانفرنس نے عمر عبداللہ کی قیادت میں 2002اور2014کے انتخابات میں بری شکست سے دوچارہو ئی تھی
What a coincidence. So did I, both in 2002 & 2014. Now if only they’d let us stay in office! https://t.co/ROfSo18OBy
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) November 16, 2020