عملی سیاست سے دور ہوں اور عہدہ کی کوئی خواہش نہیں: چرنجیوی

   

وائی ایس آر کانگریس سے راجیہ سبھا کی نشست کی اطلاعات مسترد
حیدرآباد۔14۔ جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش جگن موہن ریڈی سے ملاقات کے بعد سرگرم سیاست میں واپسی سے متعلق اطلاعات کے درمیان میگا اسٹار چرنجیوی نے واضح کردیا کہ وہ سیاست سے دور ہیں۔ وائی ایس آر کانگریس کی جانب سے انہیں راجیہ سبھا کا رکن نامزد کرنے سے متعلق اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے چرنجیوی نے کہا کہ وہ عملی سیاست سے دور ہوچکے ہیں۔ میں عہدوں کیلئے جھکنے والا آدمی نہیں ہوں۔ چرنجیوی نے کہا کہ راجیہ سبھا کی نشست سے متعلق اطلاعات محض قیاس آرائیاں ہیں جن کی میں مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست سے دوری کے سبب انہیں کسی بھی عہدہ کا پیشکش نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی وہ عہدوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ میں نے کبھی بھی عہدوں کی خواہش نہیں کی ہے۔ تلگو فلم انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بات چیت کے لئے جگن موہن ریڈی سے ملاقات کی تھی جس کے بعد مجھے راجیہ سبھا کیلئے نامزد کرنے کی اطلاعات گشت کرنے لگیں۔ ر