عنبرپیٹ میں ایک شخص کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد: عنبرپیٹ کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق 37 سالہ سنجیو جو پیشہ سے مزدور تھا، اس کی نعش گول ناکہ لیبر اڈہ کے قریب پائی گئی ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس عنبرپیٹ نے بتایا کہ یہ شخص سنجیو جو بی این ریڈی نگر میں رہتا تھا ۔ گزشتہ روز اپنے گاؤں سے واپس ہوا تھا ۔ یہ شخص اس کی بیوی مونیکا کے ہمراہ گاؤں گیا تھا لیکن اکیلا واپس لوٹا ۔ بیوی نے جھگڑے کے بعد شوہر کے ساتھ آنے سے انکار کردیا اور وہ اکیلا واپس ہوا اور گول ناکہ لیبر اڈہ مزدوری کیلئے پہنچا