حیدرآباد 4 ڈسمبر (سیاست نیوز) بی جے پی میں نئے داخل ہونے والے سابق وزیر مری ششی دھر ریڈی نے کہاکہ آئندہ سال منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں لڑائی ’تلنگانہ پہلے اور خاندان پہلے‘ کے درمیان ہوگی۔ اُنھوں نے کہاکہ عوام ٹی آر ایس کی حکمرانی سے عاجز آگئے ہیں اور اس حکومت کو اقتدار سے بیدخل کرکے بی جے پی کو موقع دینے کے لئے تیار ہیں۔ ششی دھر ریڈی جنھوں نے 25 نومبر کو نئی دہلی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی، پہلی مرتبہ کل پارٹی آفس پہونچ کر پارٹی کے رکن راجیہ سبھا کے لکشمن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے مخاطب کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ ریاست میں گزشتہ آٹھ سال تکلیف دہ رہے۔