منٹوں میں برتھ، ڈیتھ اور انکم سرٹیفکیٹس کی اجرائی ، حیدرآباد، رنگاریڈی اور میڑچل میں مراکز قائم
حیدرآباد۔ 23 مئی (سیاست نیوز) فلاحی اسکیموں کیلئے درخواست دینے اور برتھ سرٹیفکیٹ ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے علاوہ انکم سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ می سیوا سنٹرس کا رُخ کررہے ہیں۔ حکومت نے ان درخواست گزاروں کے انتظار کے وقت کو کم کرنے اور متعلقہ خدمات کو آسان بنانے کیلئے نئے Mee Seva Kiosks متعارف کرایا ہے۔ اضلاع میں پرجا پالنا مراکز اور منتخب علاقوں میں ریوینیو حکام کے ذریعہ اِنہیں قائم کیا جارہا ہے۔ وہ لوگ جنہوں نے می سیوا مراکز پر درخواست دی ہے وہ Kiosk کے ذریعہ آن لائن فیس ادا کرسکتے ہیں اور وہاں دوبارہ گئے بغیر منٹوں میں سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس مقصد کو پورا کرنے کیلئے اضلاع حیدرآباد، رنگاریڈی اور میڑچل کے کلکٹرس کے ساتھ ساتھ خیریت آباد اور بیگم پیٹ میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے دفاتر پر تجرباتی بنیاد پر می سیوا کیوسکس قائم کئے گئے ہیں۔ Mee Seva Kiosks درخواست گذاروں کو اے ٹی ایم کی طرح ضروری خدمات فراہم کرتا ہے۔ وہ لوگ جو پہلے درخواست دی تھی لیکن اس کی تفصیلات کھوچکے ہیں، وہ بھی اُسے دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کیلئے انہیں پیدائش، موت اور ذات پات سرٹیفکیٹ کا شناختی نمبر درج کرنا ہوگا جس کے بعد تمام تفصیلات اسکرین پر ظاہر ہوجائیں گے۔ صرف 35 روپئے ادا کرنے پر ہی آپ کو سرٹیفکیٹ حاصل ہوجائے گا۔ وہاں کے منتظمین متعلقہ سرٹیفکیٹس پر دستخط کرکے ایک سرکاری مہر پر چسپاں کریں گے۔ اس کیوسک کے ذریعہ برقی اور پانی کے بلس بھی ادا کئے جاسکتے ہیں۔ ان میں سے جی ایچ ایم سی نے ایک سرور نصب کیا ہے جس میں ریاست کی تمام میونسپالٹیوں سے پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹ موجود ہیں۔ تیکنیکی مدد اور انٹرنیٹ سہولت نیشنل انفارمیٹکس سنٹر فراہم کررہا ہے۔ عہدیداروں نے می سیوا کیوسکس کی مقبولیت کے مطابق مستقبل میں مزید تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ متعلقہ سرٹیفکیٹس حاصل کرنے کیلئے درکار کاپیوں کو اسکیان کرنے اور اَپ لوڈ کرنے کیلئے اسکیانرس بھی قائم کئے گئے ہیں۔ درخواست گزاروں کی تصویر لینے کیلئے کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ عہدیداروں نے وضاحت کی کہ یہ سبھی کیوسکس میں قائم کئے جائیں گے اور منی می سیوا سنٹرس کے طور پر کام انجام دیں گے۔ فی الحال برقی اور پانی کے بلس، کیوسکس کے ذریعہ ادا کرنے پر رسید وصول نہیں ہورہی ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ چند دنوں میں رسید کو اَپ ڈیڈ کردیا جائے گا۔ عنقریب ڈرائیونگ لائسنس، راشن کارڈ اور مختلف سرٹیفکیٹس کے رجسٹریشن کیلئے انتظامات کئے جائیں گے۔2