بے قاعدگی اوربے ضابطگی کے بغیر کام پورا کیا جائے ۔ پی سرینواس ریڈی کی ویڈیو کانفرنس
حیدرآباد ۔ 3 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : وزیر مال پی سرینواس ریڈی نے ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی کے لاکھوں خاندانوں کو فائدہ پہونچنے والے لے آوٹ ریگولرائزیشن ( LRS ) کے عمل کو تیز کرکے آئندہ تین ماہ میں مکمل کریں ۔ وزیر مال نے آج کلکٹرس کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اجلاس طلب کرکے قواعد کے مطابق بغیر کسی بے قاعدگیوں بے ضابطگیوں کے اراضیات کو باقاعدہ بنانے پر زور دیا ۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ حکومت سے عوام کی بہت امیدیں وابستہ ہیں ۔ درمیانی افراد کی مداخلت اور عام عوام کو کوئی پریشانی کے بغیر اس عمل کو یقینی بنائیے ساتھ ہی سرکاری اراضیات خانگی افراد کے ہاتھوں میں نہ چلی جائیں اس کا خیال رکھنے کا حکم دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے 31 اگست تا 31 اکٹوبر 2020 ایل آر ایس درخواستوں کی منطوری دی ہے ۔ اس مدت کے دوران 25.70 لاکھ درخواستیں وصول ہوئی گذشتہ چار سال میں ان درخواستوں کی یکسوئی کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے ۔ جملہ 25.70 لاکھ درخواستوں میں ایچ ایم ڈی اے کے حدود میں 3.58 لاکھ ‘گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں 1.06 لاکھ میونسپل کارپوریشنس ، میونسپلٹیز حدود میں 13.69 لاکھ گرام پنچایتوں کے حدود میں 6 لاکھ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی حدود میں 1.35 لاکھ درخواستیں وصول ہوئی ہیں ۔ درخواست گذار چار سال سے اس کی یکسوئی کا انتظار کر رہے ہیں ۔ پی سرینواس ریڈی نے ان تمام درخواستوں کو حل کرنے کی کلکٹرس کو ہدایت دی ۔ اس کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے اور عملہ کی قلت ہو تو دوسرے محکمہ جات سے ڈیپوٹیشن پر خدمات حاصل کرنے پر زور دیا ۔ تجاویز محکمہ مال کو روانہ کرنے پر عملہ کی فراہمی کا یقین دلایا ۔ ایل آر ایس درخواستوں پر غور کرنے محکمہ جات مال ، آبپاشی ، بلدی نظم و نسق کے حکام پر مشتمل ملٹی ڈسپلنیری ٹیمیں تشکیل دی جائے ۔ تمام ضلع کلکٹرس مقامی اداروں کے دفاتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کرکے ریگولرائزیشن کی درخواستوں پر جاری کئے گئے نوٹس سے متعلق مسائل کو حل کیا جائے۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ، حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ، میونسپلٹیز کے علاوہ ماباقی درخواستوں کی ضلع کلکٹرس نگرانی کریں گے ۔ ایل آر ایس درخواستوں کی یکسوئی کا حصہ رہنے والے تمام سطح عہدیداروں کو فوری تربیت دی جائے گی ۔ وزیر مال نے کہا کہ ایچ ایم ڈی اے حددو میں موجود 7 اضلاع میں قیمتی اراضیات ہیں ان اضلاع میں ریگولرائزیشن کے عمل میں احتیاطی طور پر پورا کیا جائے ۔ حکومت کا یہ فیصلہ شہری اور دیہی علاقوں میں منصوبہ بند پائیدار ترقی کو فروغ دے گا ۔۔ 2