عوامی شکایات کو مقامی سطح پر حل کیا جانا چاہیے، وزیر اعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ نے دیں ہدایات

   

لکھنؤ: اترپردیش حکومت کی کوشش ہے کہ تمام مسائل مقامی سطح پر حل ہوں۔ اس سمت میں یوگی سرکار نے تحصیل سطح پر تحصیل سطح کے مسائل کو حل کرنے کی مہم شروع کی ہے۔ اس سلسلے میں ریاست میں یوم تحصیل پر موصول ہونے والی زیادہ تر شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔ یوگی کے دور میں یوم تحصیل پر ریاست میں کل 29,87,609 شکایتیں موصول ہوئیں۔ جس میں سے 29,64,920 تصفیہ کئے گئے۔ پریاگ راج کو سب سے زیادہ 1,80,408 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1,79,203 کو حل کیا گیا۔