اتوار کے روز اسرائیل کی ایک عدالت نے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کی اہلیہ جس کوکھانے کے لئے فنڈس کا بے جا استعمال کرنے پر سزا سنائی ہے
جبکہ اعلی سطحی حکمران کی سنوائی قریب ہے‘ مذکورہ نتین یاہو کے گھر والوں کی قانونی چارہ جوئی قریب الختم ہے‘ سینئر وزیراعظم خود رشوت ستانی‘ دھوکہ دھڑی اور بھروسہ توڑنے کے معاملات پر قانونی کاروائی کا اگلے ماہ سامنا کریں گے۔
یروشلم مجسٹریٹ میں جج اویتال چین کی جانب سے منظور کردہ ایک معاملہ میں عدالت نے سارہ نتین یاہو کو دوسرے شخص کی غلطی کا استحصال کرنے کے واقعہ میں قصور وار پایا ہے۔
ان پر 10,000شیکیلس(2,200پاونڈس) کا جرمانہ بھی عائد کیاگیا ہے اور اس کے علاوہ ملک کو 45000شیکیلس (9,920پاونڈس) کی باز ادائیگی کا بھی حکم دیاگیاہے۔
جج چین نے اپنے فیصلے میں کہاکہ ”معاملہ کی نوعیت سے ظاہر ہوتا کہ دونوں کے درمیان ہوا معاہدہ مجرمانہ حد تک پہنچ گیاتھا“۔
مذکورہ ساٹھ سالہ معمر کی ان کے شوہر کی معیاد کے دوران ان کی طرف سے ایک اعلی سطحی موجود گی کا معاملہ ہے‘ جس پر شروعات میں 2018جون کے دوران وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ میں باروچی کی موجودگی کے باوجود کیٹرنگ سے کھانا آرڈر کرنے کے معاملہ میں دھوکہ دہی کا کیس چل رہا ہے۔
الزامات میں ترمیم اتوار کے روز منظور کرلی گئی اور ان پر سے گرافٹ کے الزامات ہٹالئے گئے۔یروشلم مجسٹریٹ کا چھوٹا کمرہ جو صحافی سے بھرا ہوا تھا‘ نتین یاہو کی اہلیہ نے جج کو بتایا کہ وہ الزاما ت سے آگاہ تھیں۔
ان کے وکیل اور ایک پراسکیوٹر کی درخواست پر اس وقت معاملے کو عدالت نے تسلیم کیاتھا۔پراسکیوٹر اریز پادان نے کہاکہ ”ہر درخواست میں کمی پیشی ہوتی ہے‘ ہر فریق کو رعایت فراہم کی جاتی ہے‘ بعض اوقات رعایت سخت بھی ہوتی ہے۔
یہ صحیح اور عوامی مفاد میں درست ہے کہ کیس کو ایک اختتام دیاجائے“۔ سارہ نتین یاہو کے اٹارنی یوسی کوہن نے عدالت کوبتایا کہ ان کے موکل کو پہلے ہی میڈیا کی جانب سے بڑی سزا مل چکی ہے
۔انہوں نے کہاکہ ”پچھلے چار سال وں ے مسٹر کوچین نے مزیدکہاکہ ”پچھلے چار سالوں سے ہراسانی او رانکار نے قانونی طو رپر غیرانسانی سزا دی ہے۔
ا ن کی جگہ کوئی دوسرا فرد کھڑا نہیں ہوسکتا ہے یہ آہنی عورت ہے“۔
سارہ پر الزام ہے انہوں نے رہائش پر گاہ پر باروچی کی عدم دستیابی کا بہانہ بناکر کے یروشلم کے معروف کاروباریوں سے مختلف اقسام کے کھانے پر (80000پاؤنڈس)انہو ں نے ادا کئے ہیں۔
کیٹرنگ والے جس میں اٹلی‘ میڈل ایسٹرن گرل جوائنٹ اور ایک سوشی ہاوز بھی شامل ہے۔ سارہ پر ان کے گھر میں صفائی کرنے والے ایک سابق ملازم نے بھی بدسلوکی کے الزام کے ساتھ مقدمہ درج کیاہے